واہ میرے میاں صاحب میرے بندہ نواز سلام ہے آپ کو آپکی آل کو آپ نے دین و سلسلے کے لیے اپنے ماں باپ کے جسد اپنے بہن بھائی خاندان اپنا قوم قبیلہ اپنی محنت سے بنائی گئی ہر ہر چیز کو چھوڑ کر پنجاب کی سرزمین کے مندرہ شریف کے ایک گاوں کی طرف ہجرت کرلی۔۔ بے شک آپ کا پنجاب میں آنا باعث رحمت برکت ہوگا اور ان شاءاللہ دین و سلسلے کے لیے کامل ہوگا۔۔ ہم نے انبیاء اولیاء کی ہجرت کا سنا تھا لیکن زندگی میں پہلی بار اس ولی کامل کی ہجرت دیکھ کر ایمان اور مضبوط ہوگیا۔۔ روشنیوں کا شہر کراچی چھوڑ کر ایک جنگل بیاباں میں ہجرت کرنا اس دور میں بہت مشکل تھا لیکن انبیاء کی سنت کو زندہ کر دیا آپ نے۔ میں آپ کو اور آپ کی آل اولاد کو سلامِ عقیدت پیش کرتا ہوں۔۔ بے شک پنجاب والوں کے لیے برکتیں ہیں سعادتیں ہیں کہ خدمت کا موقع مل رہا ہے لیکن آنسو روکنا بہت ہی مشکل ہورہا ہے۔۔

